(ویب ڈیسک)لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ اور تشدد کے مقدمات میں تفتیش کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے عمران خان کو آج دوبارہ طلب کرلیا۔
عمران خان کو سی سی پی او آفس میں آج دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے دیگر رہنماؤں کو بھی طلبی کے نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے آئی ٹی پہلے بھی عمران خان سمیت 17 رہنماؤں کو طلب کرچکی ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ پر عدت کے دوران نکاح کے الزام پر دونوں کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شہری محمد حنیف نے درخواست دائر کی جس میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔