خدمات کا شعبہ بھی گراوٹ کا شکار،برآمدات میں بڑی کمی

Apr 05, 2023 | 12:00:PM
خدمات کا شعبہ بھی گراوٹ کا شکار،برآمدات میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معیشت روز بروز گراوٹ کا شکار ہونے لگی ،اس کی سب سے بڑی وجہ برآمدات میں اضافہ نہ ہونا اور بیرونی قرضے ہیں ۔فروری میں خدمات کی برآمدات 5.40 فیصد کم ہوئی، جس میں گزشتہ مہینے معمولی مثبت نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔

انگریزی اخبار  کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق فروری میں خدمات کی برآمدات گر کر 54 کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 57 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینے میں خدمات کی برآمدات میں 6.09 فیصد تنزلی ہوئی، جولائی سے فروری کے دوران خدمات کی برآمدات 4 ارب 48 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں 4 ارب 77 کروڑ ڈالر تھیں۔

ضرور پڑھیں :ڈالر ٹرپل سینچری کرنے کے قریب پہنچ گیا

جبکہ خدمات کی درآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینے میں 49.15 فیصد اضافے کے بعد 7 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 5 ارب 12 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

رواں سال فروری میں خدمات کی درآمدات 55.67 فیصد بڑھ کر 95 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ہو گئیں جو پچھلے سال اسی مہینے 61 کروڑ 29 لاکھ ڈالر تھیں، ابتدائی 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 34 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 3 ارب 14 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔