سٹار فٹبالر لیونل میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کیلئے 400 ملین یورو کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے الہلال فٹ بال کلب نے لیونل میسی کو 400 ملین یورو سالانہ میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔
36 سالہ میسی کو سعودی کلب کی جانب سے پیشکش ہونے کا انکشاف فٹبال کے معروف اطالوی صحافی فبریزیو رومانو نے کیا۔
رپورٹ کے مطابق اطالوی صحافی کا کہنا ہے کہ لیونل میسی کو کلب کی جانب سے باضابطہ پیشکش کی جا چکی ہے تاہم ابھی تک کھلاڑی کی جانب سے کوئی گرین سگنل نہیں دیا گیا ہے۔
More on #Messi.
— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) April 5, 2023
???????? Leo wants to continue in Europe, at least until Copa América 2024.
???????? Al-Hilal proposal, more than €400m.
???? Xavi, calling Leo while Barça wait on FFP to submit a bid.
???? PSG offered same salary as this year, but no green light.
???? https://t.co/Jy1XXfbpHn pic.twitter.com/rVx2iZlp7k
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے یورپ کے ایک اور کلب سے کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ لیونل میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہوجائیں گے، رونالڈو سعودی لیگ النصر کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں۔
واضح رہے کہ لیونل میسی نے 2021ء میں پی ایس جی کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا تھا۔
کچھ روزقبل لیونل میسی نے اپنے کیرئیر کے 800 گول مکمل کرنے کے بعد کیوروسا کے خلاف انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔