کِم کاٹن، مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آن فلیڈ امپائرنگ کرنیوالی پہلی خاتون
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی امپائر کِم کاٹن مردوں کے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض نبھانے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے جس میں انکے ہمراہ وین نائٹس بھی موجود تھے، اس مقابلے میں کیویز نے مہمان لنکن ٹائیگرز کو زیر کیا۔
History today for umpire Kim Cotton who becomes the first female umpire to stand in a men’s international match between two @ICC full member countries ????#NZvSL #CricketNation pic.twitter.com/EI8C1RJt4d
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) April 5, 2023
48 سالہ کاٹن نے اس سے قبل ہیملٹن میں سال 2020ء میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بطور ٹی وی امپائر فرائض نبھائے تھے۔
کِم کاٹن 2018ء سے اب تک ویمنز کے 24 ون ڈے انٹرنیشنل کے علاوہ 54 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔