(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ایک شخص کی ہٹ دھرمی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے راولپنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن سے گبھرانے والے نہیں ہیں،ہم کبھی سلیکٹڈ نہیں ہوئے،متنازعہ اندازسے الیکشن کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ، ووٹ کی طاقت سے برسراقتدارآئے،متنازع الیکشن ملک کوافراتفری اورانارکی کی طرف لے جائےگا۔
1971اور1977 کے الیکشن متنازعہ رہے ،اب یہ تیسراالیکشن ملک کی تباہی کاباعث بنے گا،ہم اس تباہی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،ایک آدمی کی ضداورہٹ دھرمی قابل قبول نہیں،الیکشن ہوں گے لیکن اپنے وقت پرہوں گے ۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا ایک شخص کی ہٹ دھرمی کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ایک آدمی اپنی انا اور ضد پر اڑا ہوا ہے، کبھی لانگ مارچ اور کبھی عوام کے ذریعے الیکشن چاہتا ہے، الیکشن ضرور ہونگے لیکن وقت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مرضی اور رائے سے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن الیکشنز پر سیاسی جماعتوں، الیکشن کمیشن اور باقی اداروں کا اتفاق نہیں تو ایسے الیکشن کیسے ہوسکتے ہیں۔