آئی ایم ایف معاہدہ، گورنر اسٹیٹ بنک نے اچھی خبر سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق گورنر اسٹیٹ بنک نے اچھی خبر سنا دی ہے۔
پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کسی بھی وقت پاکستان کے لیے اچھا اعلان کر سکتا ہے ، پاکستان نے پبلک فنانس اور مانیٹری تقاضے پورے کر دیئے ہیں، ان تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد راستہ ہموار ہو چکا ہے ، دوست ممالک اور بینکنگ اداروں سے قرضوں اور سیف ڈیپازٹس کا انتظام بھی ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پی اے سی کی تجویز پر وزیراعظم کا نوٹس، بڑا حکم جاری کر دیا
گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے معاملے میں مثبت پیش رفت ہو چکی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی جانب سے تمام تر اقدامات کر لیے ہیں، آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معائدہ کسی وقت بھی ہو سکتا ہے۔