(24 نیوز ) ڈالر کی اونچی اڑان نے سب کو ہلکان کر رکھا ہے ، جس کے بعد سونے بھی اب پاکستانیوں کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر اضافے سے 2023 ڈالر فی اونس ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں 5600 کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی،
اوپن مارکیٹ میں ڈالر بھاری اضافے کے بعد 293 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 56 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287.85 روپے پربند ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 293 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔