وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہیں۔
سیاسی مشاورتی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، اسلم بھوتانی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ویڈیو لنک پر شریک ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ اجلاس کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال بھی غور ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سیاسی قیادت اہم فیصلے کرے گی۔