اقوام متحدہ نے اسرائیلی قبضے کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور کر لی

Apr 05, 2023 | 19:23:PM

(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ نے اسرائیلی قبضے کے خلاف پاکستان کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کیخلاف پاکستان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد منظور کر لی ہے ، قرارداد کے حق میں 38اور مخالفت میں 4ووٹ پڑے جبکہ 5ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اسرائیل کیخلاف قرارداد کی مخالفت کرنے والے  4ملکوں میں امریکا اور برطانیہ بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں