(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے رمضان المبارک کی مناسبت سے سیاسی حریفوں اور اپنے ناقدین کیلئے انتہائی اہم پیغام جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کچن میں افطار کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور فروٹ چاٹ بنا رہی ہیں جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کی مدد کیلئے موجود ہیں ۔
ویڈیو کے کیپشن میں مریم نواز نے لکھا کہ جس کے کیپشن میں لکھا کہ فروٹ چاٹ کے بغیر بھی کیا افطاری؟ لیگی رہنما نے اس کے ساتھ اپنے ناقدین کو بھی پیغام دیا اور لکھا کہ ’’صرف سیاست نہیں ‘‘ ۔