آئین اور قانون کیساتھ سنگین مذاق کیا جارہا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

Apr 05, 2023 | 19:41:PM

 (24 نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے ساتھ سنگین مذاق کیا جارہا ہے۔

حکومتی جماعتوں کے سربراہان اجلاس سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں جس طرح الیکشن کیس کی سماعت ہوئی سب کے سامنے ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے فیصلے کو سرکلر کے ذریعے ختم کیا گیا، کل ساری باتیں وزیرقانون نے کابینہ اور اسمبلی میں بتائیں، کل ساری باتیں وزیر قانون نے کابینہ اور اسمبلی میں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ جج جو مقدمے سے خود ہٹ گئے تھے دوبارہ بیٹھ گئے، ایک قرار داد پہلے ہی منظور ہوچکی، امید ہے کل ایک اور قرارداد منظور ہوگی، سپریم کورٹ نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کر دی، ملک میں اس طرح کا کھلواڑ پہلے نہیں دیکھنے میں آیا۔

مزیدخبریں