حکومت مفت آٹا دینے میں مصروف، مافیا نے گھی40 روپے،چینی 12 روپے مہنگی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران پنجاب حکومت کی تمام تر توجہ مفت آٹا پوائنٹس پر مرکوز ،ہول سیل مافیا بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں تیزی سے بڑھانے میں مصروف ہے۔50 کلوگرام چینی کا تھیلا 600 روپے اور درجہ سوم کا گھی اور آئل 40 روپے فی کلوگرام تک مہنگا کردیا۔
تفسیلات کے مطابق مافیا نے اوپن مارکیٹ اور ہول سیل منڈیوں میں مصنوعی مہنگائی کی انتہا کردی ،ہول سیل منڈی میں 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 600 روپے بڑھ کر 59سو روپے کا ہوگیا۔12 روپے اضافے سے ہول سیل میں 118 ، پرچون مارکیٹ میں چینی 120 روپے تک جاپہنچی ہے اور برانڈڈ چینی 130 روپے فی کلوگرام تک بک رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے 2 بڑوں میں سردجنگ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے چارج چھوڑ دیا
اسی طرح درجہ اول اور دوم کے گھی آئل بہت مہنگے ہونے کی وجہ سے صارفین کی اکثریت نے درجہ سوم کا گھی اور آئل کا استعمال بڑھا دیا ہے، جس کے بعد مافیا نے صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے درجہ سوم کا گھی اور آئل 40 روپے مہنگا کرکے 500 روپے فی کلوگرام کردیا ہے۔
عوام نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ مافیا نے انکی زندگی اجیرن کردی ہے ،مہنگائی بہت زیادہ ہے مگر مافیا نے مصنوعی مہنگائی کا تڑکہ لگا کر معاملہ گھمبیر کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کو اہم اعزاز مل گیا