(24 نیوز) وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی، جس میں سرحدی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پیشہ وارانہ امور پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں سرحدی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی تیاری اور پیشہ وارانہ امور کو سراہا۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا