شہریوں کاگیس بل جمع کرانے سے انکار، بڑا قدم اٹھا لیا

Apr 05, 2023 | 23:02:PM

(24 نیوز )کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس تو  نہیں دی جا رہی البتہ بل باقاعدگی کیساتھ  بھیجے جا رہے ہیں ، جس پر شہریوں نے احتجاجاً بل جمع کرانے کے بجائے گورنر ہاوس میں جمع کرا دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں گیس کی عدم دستیابی کے باوجود  بھاری بلوں پر ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی سے رابطہ  کیا ہے، کامران ٹیسوری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گورنر ہاوس کے عوامی افطار پر لوگ گیس کے بل ساتھ لا رہے  ہیں، 3دنوں میں 12ہزار سے زائد بل گورنر ہاوس میں جمع ہوگئے ۔ 

عوام کہتے ہیں کہ گیس نہیں آرہی بل آ رہے ہیں ، سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کے بل ٹھیک کر دے ، گورنر سندھ کی جانب سے سوال کیا گیا ہےکہ شہر میں گیس نہیں پھر بھی ہزاروں کے بل کہاں سے آتے ہیں؟، عوام افطار پارٹی میں بل اپنے ساتھ لاتے ہیں ، گورنر ہاوس کے عملے کو ہدایت کی کہ عوام سے گیس کے بل وصول کرے ، گورنر ہاوس میں روزانہ دو تین ہزار بل وصول ہوتے ہیں  ۔ 

مزیدخبریں