آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان سے بات چیت پر راضی ہو گیا

Apr 05, 2024 | 00:16:AM

(وقاص عظیم ) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )نئے قرض پروگرام پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہو گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نےنئے قرض پروگرام کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے،نئے قرض پروگرام پر آنے والے مہینوں میں مذاکرات ہوں گے،پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے اورمعاشی اعتماد بحال ہو رہا ہے،آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں متوقع ہے،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکی منظوری سے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالرز کی آخری قسط جاری کی جائے گی۔

ترجمان آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہےکہ آخری قسط کے بعد پاکستان کو موصول شدہ رقم بڑھ کر3 ارب ڈالرز ہوجائے گی،نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک نے قرض پروگرام پرسختی سے عملدرآمد کیا ،نئی حکومت معاشی مضبوطی کا ارادہ رکھتی ہے،پاکستان کی معاشی ترقی کے تخمینوں کے اعدادو شمار آئندہ ہفتے جاری کئے جائیں گے،گزشتہ ماہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان 3ارب ڈالرز کےقلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت آخری جائزہ مذاکرات کامیاب ہوئے تھے ،پاکستان کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : اس سال دنیا ختم ہو جائے گی ؟ بابا وانگا کی پیش گوئی نے تہلکہ مچا دیا

مزیدخبریں