غزہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت، متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ تمام سفارتی رابطے منقطع کرنے کا اعلان

Apr 05, 2024 | 09:27:AM

(24نیوز ) غزہ میں 7 انسانی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی رابطے منقطع کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی سفیر محمد الخاجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔ 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ  کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ 

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات 2020 میں قائم ہوئے تھے۔ 

مزید پڑھیں: ’اقدامات نہ کیے تو امریکی پالیسی تبدیل ہوسکتی ہے‘، بائیڈن نے نیتن یاہو کوخبردارکردیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی تین ممالک چلی، کولمبیا اور بولیویا نے فلسطین پر حملوں کے خلاف احتجاجاً اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سفرا کو واپس بلا لیا تھا۔

غیر ملکی این جی او ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کے 7  ہلاک امدادی کارکنان کا تعلق فلسطین، آسٹریلیا، پولینڈ اور برطانیہ سے ہے جب کہ ان میں امریکا اور کینیڈا کی دہری شہریت رکھنے والے کارکن بھی شامل ہیں۔   

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 75 ہزارسے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں