لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک محمد اشرف)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس باقرعلی نجفی کو بھی مشکوک خط موصول،جسٹس علی باقر نجفی کے نام خط سیکریٹری نے موصول کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی طرز پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک دھمکی آمیز خطوط موصول ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ کے ذریعے کیے گئے معائنے کے دوران جسٹس علی باقر نجفی کو مشکوک دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا انکشاف ہوا، جسٹس علی باقر نجفی کے نام خط ان کے سیکریٹری نے موصول کیا ۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے علاوہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مشکوک خطوط کے معاملے کو سنجیدہ نوعیت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ضرورپڑھیں:دھمکی آمیز خطوط،تمام ڈاکخانوں،کوریئر دفاتر میں الرٹ جاری
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ سی ٹی ڈی کو خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے، خط سے ملنے والے پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں خطوط میں موجود پاؤڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی، پاؤڈر میں آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے، اس کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر کے ڈاک خانوں ،کوریئر کمپنیوں کے دفاتر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔