وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب جائیں گے

Apr 05, 2024 | 11:47:AM

(24 نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم  پاکستان  شہباز شریف کل سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف پراجیکٹس پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب  کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی۔ 

ضرورپڑھیں:غزہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت، متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ تمام سفارتی رابطے منقطع کرنے کا اعلان
ذرائع کے مطابق ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، اس کے علاوہ  سعودی عرب کے ساتھ زراعت سمیت دیگر متعدد شعبوں  میں بھی تعاون جاری ہے۔

مزیدخبریں