شاہد آفریدی کا سیاست میں آنے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئی گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل میں پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آکر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن بڑے انہیں سیاست میں آنے سے منع کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنے بڑوں کو کہتا ہوں کہ اگر ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب جائیں گے
واضح ہے کہ شاہین آفریدی سے کپتانی لیے جانے کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ شاہین کو کپتانی سے ہمیشہ دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔ کپتانی کے حوالے سے بہت سارے سابق کرکٹرز اور اپنا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔ میں چاہتا ہوں کہ شاہین اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔ شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی لینے سے بھی منع کیا تھا لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی اور لاہور قلندرز کی کپتانی قبول کی۔