(وسیم احمد)ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی عالیہ رشید نے استعفیٰ دے دیا جبکہ سمیع برنی کو ان کی جگہ پر تعینات کردیا گیا ہے۔
عالیہ رشید نے پی سی بی میں 6ماہ تک بطور ڈائریکٹر میڈیا خدمات سرانجام دیں،ذرائع کے مطابق عالیہ رشید نے ذاتی مصروفیت کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا ۔
عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔عالیہ رشید پی سی بی سے مستعفی ہونے والی تیسری ڈائریکٹر ہیں، اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔
ضرورپڑھیں:محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
پی سی بی نے سمیع الحسن برنی کو دوبارہ ڈائریکٹر میڈیا تعینات کر دیا،سمیع الحسن برنی اس وقت پی سی بی میں سپیشل پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے،سمیع الحسن برنی کو سابق چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے عہدے سے ہٹایا تھا،سمیع الحسن برنی آئی سی سی میں بھی بطور ڈائریکٹر میڈیا خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔