(کومل اسلم) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شہر لاہور لاہور میں سورج کی آب و تاب کیساتھ ٹھنڈی ہوا کا راج برقرار ہے، موجودہ درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔
لاہور آلودگی کے اعتبارسے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح165ریکارڈ کی گئی ہے۔ یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح179ریکارڈ، سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح169ریکارڈ، جوہرٹاؤن158،فداحسین میں آلودگی کی شرح156ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق7 سے 9 اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے جب کہ زیریں سندھ میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ’’ ایسی پوزیشن میں نہ لائیں، جہاں دکھانا پڑے کتنا ظالم اور بےرحم ہوسکتا ہوں‘‘:شاہین شاہ آفریدی
محکمہ موسمیات کے مطابق7 سے 9 اپریل کے دوران کراچی میں بھی درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مری،گلیات اور گردونواح میں چند مقا ما ت پر بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال،دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اورشانگلہ میں بارش ہو گی، ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔