(وقاص عظیم)صنعتوں سے سالانہ225 ارب روپے اضافی بجلی بلز وصولی کا انکشاف،وفاقی وزیر پاور اویس لغاری پالیسی سے ناخوش ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے صنعتوں سے کراس سبسڈی ختم کرنے پر غورشروع کردیا،پروٹیکڈ صارفین کو سماجی تحفظ کے پروگرام کے ذریعے سبسڈی دینے کی تجویزہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اضافی بجلی بلز کے باعث ملکی برآمدات متاثر ہورہی ہیں، بجلی کی لاگت سے زیادہ وصولی کرنے کی پالیسی سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں،وفاقی وزیر پاور اویس لغاری صنعتوں سے اضافی بجلی بلز وصولی کی پالیسی سے ناخوش ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتیں پروٹیکٹیڈصارفین کو سوا دوسوارب روپے کی سبسڈی دی رہی ہیں،صنعتیں بجلی کی اصل قیمت سے زیادہ بلز ادا کر رہی ہیں،اضافی بجلی بلز نے انڈسٹری کو مسابقت کے قابل نہیں چھوڑا۔
یہ بھی پڑھیں: دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے رانا محمد ارشد کامیاب