(24 نیوز ) غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مسلمانوں کی بڑی تعداد وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئی اور افطار کیا ۔
مظاہرین نے اسرائیل کے لیے امریکا کی غیر مشروط حمایت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کو شرم دلائی کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے اپنا کردار ادا کریں،مسلمانوں نے وائٹ ہاؤس سے دی گئی افطار دعوت قبول نہیں کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ وہ احتجاجا وائٹ ہاؤس کے باہر افطار کریں گے۔