غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے 8 پاکستانی نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Apr 05, 2024 | 19:22:PM

(24 نیوز) بہتر مستقبل کی خواہش  نے 8 پاکستانی نوجوانوں کی زندگی چھین لی،غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے پاکستانی نوجوان مونٹی نیگرو کے قریب  سڑک حادثے میں جانبحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق یونان سے البانیہ کے راستے اٹلی جانے والے 8 پاکستانی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ،تیز رفتار کار کو حادثہ مونٹینیگرو کے قریب پیش آیا ،جانبحق ہونے والوں کا تعلق حافظ آباد گجرات اور گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے ،پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے زمینی راستے سے غیر قانونی طور پر  اٹلی جانے کا سفر شروع کیا تھا، ان پاکستانیوں کو ایجنٹ نے یونان سے اٹلی براستہ البانیہ بھجوانے کا جھانسہ دیا تھا۔

یونان سے اٹلی جانے والی ایک گاڑی کو مونٹی نیگرو کے قریب حادثہ پیش آیا، گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیایونانی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی نیشنل روڈ پہ ٹکرانےکے بعد دریا میں گرگئی، حادثہ ڈرائیور کی نشے میں ہونے کی وجہ سے پیش آیا،حادثہ کی وجہ سے تمام غیر ملکی تارکین وطن  موقع پر ہی دم توڑ گئے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ضلع حافظ آباد ،گجرات اور ضلع گوجرنوالہ سے بتایا جاتا ہے،اس سلسلے میں یونانی اور البانی پولیس نے مشترکہ طور پر ایجنٹوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد ہی انٹرپول کی ایک ٹیم یونان آکر ان ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کثیر تعداد میں مسلمانوں کی وائٹ ہاؤس کے باہر افطاری

مزیدخبریں