بوائے فرینڈ کو گھر میں رہنے دو، خاتون شوہر کیساتھ جھگڑے کے بعد بجلی کھمبے پر چڑھ گئی

Apr 05, 2024 | 19:44:PM

(24 نیوز )بھارتی عورت اپنے افیئر پر شوہر سے جھگڑے کے بعد بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئی، نیچے آنے کیلئے  بوائے فرینڈ کو گھر میں رکھنے کی شرط رکھ دی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 3بچوں کی ماں 34 سالہ سمن کا کسی شخص سے افیئر چل رہا تھا اور وہ بضد تھی کہ اس شخص کو بھی شوہر کی حیثیت سے گھر میں رہنے دیا جائے، سمن کے شوہر رام گووند نے یہ مطالبہ ماننے سے صاف انکار کردیا تو دونوں میں جھگڑا ہوا،گھریلو جھگڑے کے بعد عورت اپنے آپ کو ختم کرنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئی، یہ واقعہ گورکھ پور شہر کے علاقے پیپرائچ کا ہے۔

پولیس نے محکمہ بجلی کے اہلکاروں کی مدد سے عورت کو کھمبے سے اتارا، وہ ہائی ٹینشن تار پکڑنا چاہتی تھی مگر پولیس نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا،مقامی باشندوں نے اس عورت کو کھمبے پر چڑھتے ہوئے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا، ساتھ ہی بجلی کے محکمے کو مطلع کرکے بجلی کی فراہمی بھی رکوائی گئی، پولیس نے سمن کو کھمبے سے اتارنے کے بعد اس کے شوہر کے ساتھ گھر بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 8 پاکستانی جاں بحق،موت کیسے ہوئی ؟ جان کر ہر آنکھ اشکبار ہو جائے

مزیدخبریں