(فرزانہ صدیق)سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کو مشکوک دھمکی آمیز خط موصول ہوگئے ، معزز جج صاحبان کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے مزید ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جن کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں، جن مزید ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں ان مین جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عرفان سعادت خان ،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی شامل ہیں ،سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کو بھی آج مشکوک خط موصول ہوا، سپریم کورٹ کے مجموعی طور پر 10 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہو گئے ہیں ۔
ججز کو ملنے والے تمام خط سی ٹی ڈی کے حوالے کر دئیے گئے ہیں ، تمام خطوط کو اکٹھا کر دیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے ججز کو خطوط پر بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے،اب سپریم کورٹ کے 10ججز کو خطوط مل چکے ہیں،تمام خط ایک ہی تاریخ کو ائے تھے، کچھ ججز کو اب ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ بابر نے کپتانی چھوڑتے وقت والد کو کیا کہا تھا؟ اعظم صدیقی کھول کربول پڑے