اسحاق ڈارنےکابینہ کی نجکاری کمیٹی کاپہلا اجلاس کل طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکابینہ کی نجکاری کمیٹی کاپہلا اجلاس کل طلب کرلیا،2 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کل طلب کیے گئے پہلے اجلاس میں نجکاری پالیسی کی تشکیل کی سمری پیش کی جائے گی،نجکاری پروگرام کی موجودہ صورتحال کاجائزہ ایجنڈے میں شامل ،اجلاس میں نجکاری کےجاری پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا،حکومت نےآئی ایم ایف کونجکاری پروگرام پرکام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت 25ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں،ہوا بازی شعبےکا ایک پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل ہے،فناننشل اورریئل اسٹیٹ سےمتعلق 4,4 ادارے نجکاری کےجاری پروگرام میں شامل ہیں،انڈسٹریل سیکٹرکے2 ادارے جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں،توانائی شعبےکے14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں،نجکاری کےجاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شامل ہے۔
بلوکی،حویلی بہادر،گدو اورنندی پورپاورپلانٹس جاری نجکاری پروگرام کاحصہ ہیں ،تمام10سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں فعال نجکاری فہرست میں شامل ہیں،ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن،فرسٹ ویمن بینک بھی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ بھی فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بابر نے کپتانی چھوڑتے وقت والد کو کیا کہا تھا؟ اعظم صدیقی کھول کربول پڑے