(24 نیوز )ممتاز عالم دین مولانا محمد یعقوب بلوچستان کے علاقے جوجکی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 25 رمضان المبارک ختم القرآن کے سلسلے میں دالبندین آنے کے بعد تفتان جاتے ہوئے جوجکی کے مقام پر گاڑی الٹنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، دیگر زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ، نام بھی سامنے آگئے