پاسکو کا پنجاب کے بغیر ہی گندم خریداری کا ہدف مقرر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)پنجاب کے بغیر ہی گندم خریداری کا ہدف مقرر کرنے کا فیصلہ،پاسکو،سندھ اوربلوچستان کیلئے 24 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خریداری کاہدف منظورکرلیاگیا،گندم کی خریداری کیلئے274 ارب 70 کروڑ روپے کی حد مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی،ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈسکیورٹی کی سمری پر سفارشات کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ سال پنجاب کیلئے 45 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر تھا،اس سال پاسکو کیلئے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،پاسکو کو 169 ارب روپے کی کیش کریڈٹ لائن دینے کا ہدف مقرر کیا گیاہے،پاسکو کیلئے گندم کی قیمت خرید 3900 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کیلئے10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے،سندھ کیلئے100 ارب روپے کی کیش کریڈٹ لائن دینے کی منظوری دی گئی،صوبہ سندھ کیلئے گندم خریداری کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔
ادھربلوچستان کیلئے گندم کا خریداری ہدف50 ہزار میٹرک ٹن مقرر کرنے کی منظوری دی گئی،بلوچستان کیلئے5 ارب70کروڑ روپے کی کیش کریڈٹ لائن دینے کی منظوری دی گئی،صوبہ بلوچستان کیلئے گندم کی قیمت خرید4300روپے من مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نامور عالم دین ٹریفک حادثے میں جاں بحق