پی سی بی کا پی ایس ایل10 میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں نئی میچ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے نئی میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ، اس جدید ٹیکنالوجی سے میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد ملے گی۔
اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نوبال،ڈی آر ایس،امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلےکی سہولت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ نے ایران کو بڑی پیشکش کر دی
اس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھنے کو ملے گا۔
واضح رہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔