سلمان خان کے ٹرینر نے سپرسٹار کی فٹنس کا راز بتا دیا

Apr 05, 2025 | 10:03:AM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کے فٹنس کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔

بالی ووڈ کے 60 سالہ ہیروکے فٹنس ٹرینر نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کی فٹنس کے راز اور جسمانی تندرستی کے بارے میں بتایا کہ اداکار ایک سخت ورک آؤٹ روٹین پر عمل پیرا ہیں جس میں چھ دن ورزش شامل ہے۔

ان کی ورزش میں وزن اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہائی انٹینسٹی ورک آؤٹس، کارڈیو اور اینڈورنس ایکسرسائزز شامل ہیں، وہ بھاری وزن اٹھانے کے بجائے مختلف ورزشیں کرتے ہیں اور کم وقفے کے ساتھ زیادہ ورزش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

 اس کے علاوہ، وہ ورزش کے دوران ایئر کنڈیشنر (اے سی) کا استعمال نہیں کرتے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ زیادہ پسینہ آنا ورزش کو زیادہ مؤثر بناتا ہے۔

اداکار کے ٹرینر نے بتایا کہ کھانے کے معاملے میں سلمان اپنی والدہ کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا پسند کرتے ہیں اور دن میں پانچ مرتبہ کھاتے ہیں، ناشتہ میں انڈے، پورج اور پھل شامل ہیں،جبکہ دوپہر کا کھانا چکن یا مچھلی کے ساتھ چاول اور سبزیاں ہوتا ہے، وہ زیادہ تر سلاد بھی کھاتے ہیں جبکہ ایکشن مناظر کی تیاری کے دوران، وہ اپنے کھانے کی مقدار کم کر دیتے ہیں۔

ٹرینر نے مزید انکشاف کیا کہ سلمان خان اپنی روزانہ کی کیلوریز 2,000 سے کم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہفتے میں ایک بار بریانی جیسے پسندیدہ کھانے کا لطف اٹھاتے ہیں۔

مزیدخبریں