سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس 

Apr 05, 2025 | 10:03:AM
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )سوات، مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 64 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا، جو ماضی میں بھی زلزلوں کا مرکز رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک اور ٹرین حادثہ کاشکار، افسوسناک خبر آگئی  

زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے، مگر ان کی شدت نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔