100 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنیوالے سینئر بھارتی اداکار چل بسے

Apr 05, 2025 | 10:52:AM

(ویب ڈیسک)بھارت کی تامل اور ملیالم فلموں کے سینئر اداکار روی کمار مینن انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 71 سالہ روی کمار کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے،ان کا انتقال جمعہ کی صبح چنائی کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔

روی کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1967 میں کیا تھا، تاہم 1976 میں ایم کرشنن نائر کی ملیالم فلم"امّاں" سے انہیں اصل شہرت ملی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق روی کمار نے 100 سے زائد ملیالم اور تامل فلموں کے ساتھ ساتھ کئی ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کے ٹرینر نے سپرسٹار کی فٹنس کا راز بتا دیا

اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعدسوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جارہاہے۔

مزیدخبریں