نرگس تصاویر کیس: اداکارہ نگار چوہدری کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے مقرر

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ نگار چوہدری کی درخواستِ ضمانت سماعت کے لیے منظور کر لی۔
عدالت نے اداکارہ نرگس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں نامزد ادکارہ نگار چوہدری کی ضمانت کے لیے درخواست 7 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔
نگار چوہدری کی درخواستِ ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:100 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنیوالے سینئر بھارتی اداکار چل بسے
واضح رہے کہ اداکارہ نگار چوہدری اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں۔