نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی شائقین برہم، خوشدل شاہ کی فینز سے تلخ کلامی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )ماؤنٹ مانگانائی میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انتہائی دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث گراونڈ میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ برہم دکھائی دیئے اور اس موقع پر ایک ناخوشگوار واقع بھی پیش آگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے انتہائی خراب کارکردگی پر تین کرکٹ فینز کافی ناراض دکھائی دیئے اور انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بر بھلا کہنا شروع کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان پہلے 10 اوورز میں دوسری ’’بدترین باؤلنگ‘‘سائیڈ بن گیا
کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب خوش دل شاہ نے آگے بڑھ کر روکنا چاہا اور فینز کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی ۔ سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوشدل شاہ کافی غصے میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایک اہلکار انہیں روکنے کی مسلسل کوشش کر رہاہے ۔