پی ایس ایل میں پہلی بار ’’اردو کمنٹری‘‘ کا تڑکا لگایا جائے گا 

Apr 05, 2025 | 14:52:PM
پی ایس ایل میں پہلی بار ’’اردو کمنٹری‘‘ کا تڑکا لگایا جائے گا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پہلی بار اردو کمنٹری کا تڑکا لگانے کی تیاری کرلی گئی۔

 بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

شائقین اردو میں براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے جس سے وہ پاکستان کی قومی زبان میں لیگ میچوں کے ایکشن اور جوش و خروش سے لطف اندوز ہوسکیں۔

  یہ بھی پڑھیں: شکست کے بعد محمد رضوان کا ایک اور حیران کن بیان سامنے آگیا

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ فینز کیلئے یہ تاریخی لمحہ ہے، پاکستان میں کرکٹ ایک قوت ہے اور اسکے ذریعے فینز کے دلوں میں گھر کرنا چاہتے ہیں۔

 نشریات کی تفصیلات بشمول انگریزی اور اردو دونوں کیلئے کمنٹری پینلز کا مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔