صدر آصف علی زرداری کی صحت بہتر ہوگئی، ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین 

Apr 05, 2025 | 14:56:PM
صدر آصف علی زرداری کی صحت بہتر ہوگئی، ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

صدرمملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایاہے کہ آصف علی زرداری کی ملاقاتوں پر تاحال پابندی ہے،ماہر ڈاکٹرز کا پینل ان کی صحت کو مانیٹر کررہا ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری کے اہل خانہ کو روزانہ کی بنیاد پر صحت سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا تھا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں، اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ماہرین کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے، اور صدر مملکت کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معاشی استحکام آ چکا، ترسیلات زر 36 ارب ڈالر تک لیکرجائیں گے: وزیرخزانہ

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا،وہاں ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد داخل کرلیا گیا تھا۔