فلم"اوتار 3 "کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر،ریلیزکی تاریخ بھی سامنے آگئی

Apr 05, 2025 | 16:00:PM
فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف فلمساز جیمز کیمرون کی مشہور زمانہ سیریز"اوتار" کی تیسری فلم "اوتار: فائر اینڈ ایش" کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے دیگر سیکوئلز کی طرح تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ کیمرون نے اسے بیک وقت دیگر فلموں کے ساتھ فلمایا تھا اور جلد ریلیز کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

پہلے ٹریلر میں نئے ناوی قبائل متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ونڈ ٹریڈرز (فضا میں غبارے جیسے جہازوں پر سفر کرنے والا پرامن قبیلہ) اور فائر پیپل شامل ہیں۔

ٹریلر کا آغاز ایک آسمان میں لڑائی سے ہوتا ہے جس میں ایک آگ سے لپٹا تیر ایک ناوی کو ہلاک کر دیتا ہے۔فلم کی کہانی دوسری سیریز"دی وے آف واٹر" کے بعد شروع ہوتی ہے، زوئی سالڈانا نے ٹریلر متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ "فائر پیپل" وہ ناوی ہیں جنہوں نے ایوا کو ترک کر دیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:تھیٹرزسے فحاشی کا خاتمہ:حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا

کیمرون نے اپنی فلم کے پہلے ٹریلر کی نمائش میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ میں فلم کی تکمیل میں مصروف ہیں، فلم 19 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوگی اورخیال ظاہرکیاجارہاہے کہ یہ فلم پہلی دونوں فلموں سے زیادہ کمائی کرے گی۔