ڈرامہ سیریل "یقین کا سفر"نے میری زندگی بدل دی: احد رضا میر

Apr 05, 2025 | 16:13:PM

(ویب ڈیسک)معروف اداکار احد رضا میر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ سجل علی کے ساتھ کی گئی  ڈرامہ سیریل "یقین کا سفر" نے میری زندگی بدل دی تھی۔

اداکار احد رضا میر نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آن لائن انٹرویو دیاجس میں اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق متعدد سوالات کے جواب دیے۔

ایک سوال کے جواب میں احدرضامیرنے بتایا کہ ڈرامہ سریل "یقین کا سفر" میں کام کرنا میرے لیے بہترین تجربہ تھا،اس ڈرامے نے میری زندگی بدل دی تھی، یہ میرا پہلا شو تھا، اس ڈرامے کے بعد جو مجھے پیار ملا میں اس کے لیے تیار نہیں تھا، میں اپنی جانب سے جتنا بہتر کر سکتا تھا میں نے کیا۔

معروف اداکار نے کہا کہ اس ڈرامے میں میرے کردار ڈاکٹر اسفندیار کو ابھی بھی یاد کیا جاتا ہے اور میں اس کے لیے بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ اداکار احد رضا میر سینئر اداکار آصف رضا میر کے بیٹے ہیں،ان کے دادا رضا میر بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کا حصہ تھے،احد رضا میر نے 2010ء میں ڈرامہ سیریل"سمی"سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا،پھر اپنی تعلیم مکمل کرنے کی غرض سے کینیڈا شفٹ ہو گئے اور 2017ء میں اداکارہ سجل علی کے ساتھ ڈرامہ سیریل"یقین کا سفر" میں کام کیااور بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف قوال غلام فرید صابری کوبچھڑے 31 برس بیت گئے

احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی نے 2020ء میں دبئی میں شادی کی تھی جو بعد ازاں 2022ء میں پہلے علیحدگی اور بعد ازاں طلاق پر ختم ہو گئی۔

مزیدخبریں