خواتین کو نیم عریاں دکھاؤگے،عوام کیا پاگل ہیں؟، کس اداکارہ نے بالی ووڈ کو لتاڑا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ٖڈیسک) ماضی کی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اسمیتا پاٹل نے خواتین کو اشیاء کے طور پر پیش کرنے پر بالی ووڈ پر کڑی تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ شائقین بیوقوف نہیں ہیں صرف اچھی کہانیوں والی فلمیں ہی چلیں گی۔فلم میکرز نیم اداکاروں کو عریاں دکھا کر پیسے کمانا چاہتے ہیں؟
بھارتی کے نجی ٹی وی نے اسمیتا پاٹل کے دوردرشن کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسمیتا پاٹل کا کہنا تھا کہ فلموں میں خواتین کو اکثر اشیاء کے طور پر دکھایا جاتا تھا۔ اب بہت سی تبدیلیاں آ چکی ہیں۔ اب فلمیں بن رہی ہیں اور ہیروئن کے زور پر پیسہ کما رہی ہیں۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ایک عرصے تک اداکاراؤں کو فلموں میں محض ایک چیز سمجھا جاتا تھا۔ کبھی گلیمرس انداز کے لئے اور کبھی گانوں کے لئے۔لیکن اس معاملے پر اپنے وقت کی ایک مشہور اداکارہ نے بالی ووڈ کو سخت الفاظ میں پھٹکاراتھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر خواتین کو برہنہ دکھایا جائے تو کیا فلمیں کامیاب ہوں گی؟ عوام بے وقوف نہیں ہیں۔ وہ سب کچھ سمجھتے ہیں ۔اسمیتا پاٹل ان ابتدائی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں جنہوں نے اس سنجیدہ مسئلے پر آواز اٹھائی۔ انہوں نے ایک بار بالی ووڈ کو لتاڑ ا، جو مرد اور خواتین کی عریانیت کا موازنہ کرتے تھے اور وہ خواتین کو اشیاء کی طرح استعمال کرنا چاہتے تھے ۔ تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ لوگ سب کچھ سمجھتے ہیں۔فلم میکرز نیم عریاں دکھا کر پیسے کمانا چاہتے ہیں؟ اپنی فلموں کو ہٹ کرنے کے لیے ہیروئنوں کو بطور چیز استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ انہیں بیوقوف دکھاتے ہیں ۔ کبھی وہ نیم برہنہ دکھاتے ہیں، کبھی کچھ اور۔
اسمیتا پاٹل سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر ایسا ہے تو پھر انہوں نے خود کو فلم چکر میں نہاتے ہوئے دکھانے کی اجازت کیوں دی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ اگر یہ سب ان کے ہاتھ میں ہوتا تو وہ کبھی ایسا نہ ہونے دیتیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میکرز کو لگتا ہے کہ ہیرو کو برہنہ نہیں دکھایا جا سکتا کیونکہ یہ لوگوں کا دھیان نہیں کھینچے گا ۔ لیکن اگر ہیروئنوں کو برہنہ دکھایا جائے تو کم از کم 100 لوگ آئیں گے۔ ہندوستانی شائقین پر دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ یہ دیکھیں کہ اس میں سیکس ہے۔ نیم عریاں جسم ہے۔ آپ اسے دیکھنے آئیں۔ یہ بہت غلط رویہ ہے۔اسمیتا پاٹل نے کہا کہ اگر فلم کو سچے دل سے اور ایک اچھے سینما کے طور پر بنایا جائے تو یہ یقینی طور پر ہٹ ہوگی۔ ایسے پوسٹروں سے فلم نہیں چلتی۔ لوگ پاگل نہیں ہیں۔ اگر فلم میں کہانی نہیں ہے تو آپ چاہے کچھ بھی کر لیں، فلم نہیں چلے گی۔ ممکن ہے کچھ فلموں میں ایسا دکھانا درست ہو لیکن ہر بار یہی حکمت عملی اپنانا غلط ہے۔اسمیتا نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جذباتی فلمیں پسند کرتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں خاندانی رشتہ بہت مضبوط ہے۔ اس لیے لوگوں کے ذہنوں میں غلط باتیں ڈالنا اتنا آسان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ اسمیتا پاٹل اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ انہوں نے 80 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ ورسٹائل اداکارہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیفی خلیل اور تلسی کمار کے گانے "فتور"نے دھوم مچا دی