(زین مدنی)پنجاب حکومت نے نئے کار واش سٹیشنز بنانے پر پابندی لگادی۔ محکمہ ماحولیات نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں پانی کی قلت، ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں نئے کار واش سٹیشنز بنانے پر پابندی لگا دی، محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں نئے کار سروس سٹیشن بنانے پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی، نئے کار واش سٹیشن بنانے پر پابندی کا عملدآمد فوری ہوگا۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی قلت، ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، ایک گاڑی دھونے پر 400 لیٹر پانی ضائع ہوجاتا ہے، نئے سروس سٹیشن خشک سالی کو مزید سنگین کرکے ماحولیاتی، سماجی اقتصادی مشکلات کا باعث بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:"کہانی سنو"کے بعدکیفی خلیل کے نئے گانے نے بھی دھوم مچا دی