راولپنڈی؛افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرزکیخلاف کارروائیاں،190سے زائد گرفتار

کیپشن: افغان شہری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،اب تک 190سے زائد افراد کو تحویل میں لیکر کیمپ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائیگا،افغان باشندوں کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائیگا، آپریشن میں سپیشل برانچ سمیت دیگر اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ افغان باشندوں کی نشاندہی کیلئے متعلقہ اداروں سے معاونت لی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وہ ڈرامہ سیریل جس نے احدرضامیرکی زندگی بدل دی