مسافروں کیلئےخوشخبری،خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اقصٰی شاہد)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی،وزیر ریلوے نے کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا،خان خٹک ایکسپریس کو مارچ 2020 میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث بند کردیا گیا تھا،اپریل2025 کےآخرمیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بحال کی جائیگی۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ML-2 (مین لائن 2) پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے،ایکسپریس کراچی سٹی، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازیخان،کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، بھکر، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی، نوشہرہ، پشاور کینٹ سے گزرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ خٹک ایکسپریس واحد مسافر ٹرین ہے جوکوٹری جنکشن سے اٹک سٹی جنکشن تک براستہ لاڑکانہ، ڈیرہ غازیخان، میانوالی ML-2 پر سفر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بنیادی مراکز صحت ٹھیکے پر دینے سے 7 ہزار ڈاکٹرز ، نرسز و پیرامیڈیکس نوکری سے فارغ