مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارکباد 

Apr 05, 2025 | 18:17:PM
مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارکباد 
کیپشن: File Photo
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ 
 اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی،الحمدللہ ملک کی اکانومی میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے ،حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

علاوہ ازیں ،نواز شریف نے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی کے صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر عوام کے ریلیف کے حکومتی اقدامات کی تحسین کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں نئے کار واش سٹیشنز بنانے پر پابندی عائد