بٹگرام؛2 گروپوں میں تصادم،2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد قتل ،4زخمی

Apr 05, 2025 | 19:26:PM
 بٹگرام؛2 گروپوں میں تصادم،2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد قتل ،4زخمی
کیپشن: File Photo
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سید نعمان شاہ)خیبر پختونخوا کے علاقےضلع بٹگرام میں2گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں2سگے بھائیوں سمیت 5 افراد قتل جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ہزارہ ڈویژن کے ضلع بٹگرام میں درختوں کی کٹائی 5 افراد کے قتل کا سبب بن گئی، تھانہ کوزہ بانڈہ کے علاقہ چم سیدان میں گزشتہ 30 سالوں سے جاری اراضی تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں 5 افراد قتل کر دیے گئے واقع کے بعد  علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

بٹگرام پولیس کے مطابق درختوں کی کٹائی کے معاملے پر شروع ہونے والی  لڑائی میں ایک فریق کے 4 افراد جبکہ دوسرے فریق کا ایک شخص  فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہوا،قتل ہونے والوں میں 2چچازاد بھائی اور دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کردیا گیا،پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کر دی گئی جو ملزمان کے جنازہ تک علاقہ میں موجود رہے گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: پی این ایس اصلت کی بحری قزاقی کے خلاف کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ