وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماوں کی ملاقات

Apr 05, 2025 | 20:03:PM

(راو دلشاد)وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماوں نے ملاقات کی۔

ماڈل ٹاون آفس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑر اور خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت کی۔

پارٹی رہنماوں نے بلاول بھٹو کی طرف سے وفاقی حکومت کے نہروں کے فیصلے پر بیان بازی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا خاصا ہے کہ ہم تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 ریکو ڈک، معدنی ترقی کا نیا باب

مزیدخبریں