(انور عباس)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت 14 ممالک کے ویزا قوانین میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ان ممالک میں الجزائر، مصر، بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، عراق ، یمن ، انڈونیشیا، نائیجریا، اُردن، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس شامل ہیں۔
نئے قوانین کے مطابق سعودی حکومت نے ایک برس کے ملٹی پل ویزا کے اجراء کا عمل معطل کر دیا ہے۔
14 ممالک کے شہری اب 30 روزہ سنگل انٹری ویزا کے اہل ہوں گے، عمرہ کے ویزا ہولڈرز کے لیے پابندیاں جون میں ختم ہونے کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق حج سیزن کے باعث فیملی او بزنس ویزا پر بھی ایسی ہی پابندیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔
ان پابندیوں کا مقصد حج و عمرہ زائرین کے.لیے آسانی اور غیرضروری قیام کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماوں کی ملاقات