(اویس کیانی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیارولی خان نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومتیں پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومتیں ثابت ہوئیں،گنڈاپور حکومت نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے،علی امین بتائیں اب اینٹ انہیں ماری جائے یا عمران کو ؟
اختیارولی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف جنرل باجوہ اور بیک ڈور ساشوں کے ذریعے حکومت میں آئی تھی،عمران آج بھی کسی چور دروازے کی تلاش میں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے منتیں کر رہا ہے،فوج کرپشن میں لتھڑی تحریک انصاف قیادت کیساتھ بیٹھ کر اپنا دامن داغدار نہیں کرے گی،،ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف آٹھ حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے عمران بھی کنٹرول کھو چکے ۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا مزید کہناتھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پورا پاکستان خوش جبکہ پی ٹی آئی والوں کو مرگی کے دورے پڑ رہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی درست سمت میں بڑھنا شروع ہو چکا ہے،اب وزیراعظم شہباز شریف ہر ماہ قوم کو ایک سے بڑھکر ایک نئی خوشخبری دیا کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان، پاکستان میں کب ہوگی؟جانیے