امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، 2 ہفتے آرام کا مشورہ

Apr 05, 2025 | 20:56:PM
امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، 2 ہفتے آرام کا مشورہ
کیپشن: امام الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں فیلڈر کی گیند لگنے چہرے پر لگنے سے زخمی ہونیوالے پاکستانی اوپنر امام الحق کو طبی ماہرین نے 2 ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیدیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق بیٹنگ کے دوران فیلڈر کی تھرو کی گئی گیند چہرے پر لگنے سے زخمی ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ امام الحق کو چہرے پر معمولی زخم آئے ہیں اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں معمولی نوعیت کا کن کشن ہے۔پی سی بی کے مطابق تورنگا ہسپتال انتظامیہ نے قومی بیٹر امام الحق کو دو ہفتوں تک کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا بتانا ہے کہ امام الحق کا نیوزی لینڈ کے تورنگا ہسپتال میں تفصیلی چیک اپ کیا گیا، ان کے سی ٹی سکین کی رپورٹ بھی نارمل آئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل ٹیم امام الحق کی دیکھ بھال کررہی ہے اور وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان، پاکستان میں کب ہوگی؟جانیے