حیدرآباد ،مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(محمد حسن)حیدرآباد کے نواحی علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے۔
تفصیلات کےمطابق حیددرآباد کے نواحی علاقے راہوکی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی لاشیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردی گئیں۔
حیدرآباد پولیس کےمطابق تھانہ راہوکی کی حدود میں روپوش ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا تھا،چھاپے کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں دو ڈاکو مارے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کورونا میں مبتلا